اسپتالوں سے زہریلافضلہ بغیرتلف پھنکے جانے کا انکشاف

316

کراچی ( رپورٹ  : محمد انور )کراچی کے بڑے نجی اور سرکاری اسپتالوں سے زہریلا فضلہ بغیر تلف کیے گاربیج سائٹ منتقل کیا جارہا ہے۔ یہ انکشاف سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (  ایس ایس ڈبلیو ایم بی) ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چند روز قبل ایس ڈبلیو ایم بی کی ایک خصوصی ٹیم نے شہر کے ایک بڑے نجی اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں پیدا ہونے والے ہاسپٹل ویسٹ اور اسے ضائع کرنے کے کا جائزہ لیا سوئنگ کے صاف ہوا ہے کہ اسپتالوں سے برآمد کیا جانے والا خطرناک اور زہریلا تقریبا 300ٹن ہاسپٹل ویسٹ اسپتالوں میں نصب انسیریشن پلانٹ کے ذریعے جلائے بغیر ہی گاربیج سائٹ منتقل کیا جارہا ہے، جہاں ماحول میں خطرناک آلودگی پیدا ہورہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا خان اسپتال سمیت شہر کے بڑے اسپتالوں سے خطرناک اور زہریلا فضلہ نکلتا ہے، جسے مناسب طریقے سے سائنسی بنیادوں پر ضائع نہیں کیا جاتا کیونکہ اسپتالوں میں موجود انسیریشن پلانٹس اس سلسلے کو سائنسی بنیادوں پرتلف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی ہے تاکہ معاملے پر توجہ دی جاسکے۔