کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی اوپن بیڈ منٹن چمپئن شپ فار وومن اختتام کوپہنچ گئی، ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ پاکستان رینجرز(سندھ)اور سندھ بیڈمنٹن ایسو سی ایشن کے زیرِ اہتمام 18 جنوری سے پاکستان رینجرز آفیسر کلب نارتھ ناظم آباد میں شروع ہونے والی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں کراچی بھر کی یونیورسٹیرز ،کالجرز، سکولز اور اوپن کیٹیگریز میں 150سے زائدخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔فائنل میچز 25 جنوری کو کھیلے گئے جس میں یونیورسٹیز کیٹگری میں کراچی یونیورسٹی کی ماہین نے فتح سمیٹی ۔