فیصل آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔
استغاثہ کے مطابق گزشتہ برس پولیس تھانہ ملت ٹاؤن فیصل آبادکے علاقہ میں شادی کی تقریب میں معمولی تنازعہ پر ملزم آصف نے فائر کر کے کمسن بچے ثقلین کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا جس پرتھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا۔
سماعت مکمل ہونے پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد راجہ شاہد ضمیر نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم آصف کو سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایاجبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کومزید 6ماہ قید کی سزابھی بھگتنا ہو گی۔