سردی کی شدت میں اضافے کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ

134

اسلام آباد (اے پی پی):سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہو گیا، تجارتی مراکز میں مختلف انواع و اقسام کی تلی ہوئی مچھلی کی دکانیں سج گئیں۔ موسم سرما میں سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو جاتا ہے۔ سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی مچھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور گلی محلہ میں تازہ مچھلی فروخت کرنے والوں کی صدائیں سنائی دیتی ہیں اور راولپنڈی کے شہریوں کی ماہی ضروریات پوری کرنے کے لیے خان پور ڈیم بڑا ذریعہ ہوتا ہے۔