امریکی بحریہ نے دھماکا خیزموادلے جانیوالا ایرانی جہازروک لیا

180

دبئی (صباح نیوز) امریکی بحریہ نے40 ٹن کھاد لے جانے والے ایک جہاز کو بین الاقوامی پانیوں میں روک لیا ہے۔ اس کھاد کو دھماکا خیزمواد کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس جہاز کو ایران سے اسی بحری راستے سے لے جایا جا رہا تھا جو اس سے قبل یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو ہتھیار اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ العربیہ ویب سائٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس نے جہاز پر سوار ہوکر اس کی مکمل تلاشی لی ہے ۔