کوئٹہ اورسلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی بھی کراچی پہنچ گئے

302

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپرلیگ 7کا حصہ بننے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔نجی ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ایس ایل7کے لیے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ گلیڈایٹرز کے ترجمان نے بتایا کہ فرنچائز کے تمام مقامی کھلاڑی بائیو سیکیورببل کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی انگلینڈ کے وال اسمڈ اور آسٹریلیا کے جیمز فاکلنر بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔