صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے، اسد قیصر

333

صوابی (صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نییقین دلایا ہے کہ صحافی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا بڑا اہم کردار ہے اور ذرائع ابلاغ حکومت اور شہریوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو صوابی میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میںکہی۔ وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سے میڈیا کے مختلف پہلوؤں اور انہیں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔