لاڑکانہ، سماجی اتحاد نے مسائل کے حل کیلیے امن زندہ باد ریلی نکالی

257

 

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں سیاسی سماجی، مذہبی، شہری سمیت دیگر 16 جماعتوں پر مشتمل لاڑکانہ سماجی اتحاد کی جانب سے شہری مسائل کے حل کے لیے چیئرمن حافظ گل حسن جتوئی کی قیادت میں اولڈ بس اسٹینڈ سے جناح باغ چوک تک امن زندہ آباد ریلی نکال کر دھرنا دیا گیا جس کے باعث تین گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی دھرنے میں سنی تحریک، پی پی(ش ب)، سندھ ترقی پسند پارٹی، خاکسار، جماعت اہلسنت اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ گل حسن جتوئی، لیاقت عمرانی، ، احمر اکبر فل ، احمد بخش کورائی، نظر مغیری اور دیگر نے کہا کہ یہ اجتماع سیاسی نہیں ہم ایک شہری ہونے اور شہر کے مسائل حل نہ ہونے پر راستوں پر نکلیں ہیں، جو سرکار نے قانون بنائے ہیں اس کے مطابق ہمیں حقوق دیکر مسائل حل کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب بات برداشت سے بھی نکل چکی ہے کسی بھی شہری کا کوئی کام نہیں ہوتا کرپٹ بیوروکریٹس اور انتظامیہ ایک شہری سے رشوت لینے کے بعد اس کا کام نہیں کرتے آج کا شہری دفاتر کا چکر کاٹ کاٹ کر تھک جاتا ہے لیکن اس کا کوئی کام نہیں ہوتا، عیاشیاں کرنے والوں نے عوام کو سخت عذاب میں مبتلا کردیا ہے،آج کھاد بلیک پر ایک کسان کو مل رہا ہے جو کہ ایک غریب کسان قیمت ادا نہیں کرسکتا،دوائیں،گیھ، بیج، چینی، آٹے کی قلت کرکے غریبوں کو لوٹا جارہا ہے، آج غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے اور امیر آدمی اور امیر ہوتا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج مہنگائی اور بیروزگاری اتنی بڑھ گئی ہے کہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہے جو کہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت ، تعلیم ، صفائی ستھرائی اور دوائوں کی قلت اور بے امنی نے شہر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،شہر میں نشے کا کاروبار بھی عروج پر جس کے سبب کئی نوجوان نشے کے عادی ہوکر اپنی زندگی تباہ کرچکے لیکن پولیس کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لیے یہ اجتماع بڑھتا جائے گا اور صوبے کے مختلف شہروں میں بھی آواز بلند کرتے رہیں گے۔