نک نائٹ اور مائیک ہیز پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے

218

کراچی(اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہنے والی پی ایس ایل 7 کے لیے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز کے پینل کا اعلان کردیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے سابق کرکٹرز اور معروف کمنٹیٹرز بالترتیب نک نائٹ اور مائیک ہیزمین پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔مائیک ہیزمین حال ہی میں جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی کمنٹری کرنے پاکستان آچکے ہیں۔ان کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور پی ایس ایل میں دوسری مرتبہ کمنٹری کرنے آرہے ہیں، وہ کراچی میں کھیلے جانے والے لیگ کے پہلے مرحلے میں کمنٹری کریں گے، ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈینی موریسن قذافی اسٹیڈیم کے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے، زمبابوے کی معروف آواز پومی ایمبینگوا بھی لیگ کے پہلے مرحلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔غیرملکی ستاروں کے علاوہ پاکستان کے سابق کرکٹرز اور ممتاز کمنٹیٹرز بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میںدستیاب ہوں گے۔