شہباز شریف منی لانڈرنگ، ملزمان کی عبوری ضمانت کی اپیل دائر

204

لاہور (آن لائن) شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نامزد 9 ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں۔ملزمان نے سپیشل سینٹرل جج اعجاز الحسن اعوان کی عدالت میں درخواستیں دائر کیں۔ایف آئی اے کی جانب سے چالان اب اسپیشل سینٹرل جج کے پاس جمع کرایا جائے گا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز آئندہ ہفتے عبوری ضمانت کی درخواستیںدائر کریں گے ۔