ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں کی وجہ سے 3 کشتیاں الٹ گئیں، 18 ماہی گیر لاپتا

432

کراچی: ٹھٹھہ میں کیٹی بند کے قریب تیز ہواؤں کی وجہ سے تین کشتیاں الٹ گئیں جس میں 38 ماہی گیر موجود تھے۔

ترجمان فشر فوک فورم کے مطابق ماہی گیروں کی کشتیاں کچھ روز پہلے کھلے سمندر میں نکلی تھیں جو گزشتہ رات تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 38 ماہی گیروں میں سے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 25 کو ریسکیو کرلیا جبکہ 18 اب بھی لاپتا ہیں۔

بعدازاں 4 ماہی گیروں نے لکڑی کے ٹکڑے پر تیر کر اپنی جان بچائی۔ 14 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنی مدد آپ تیز کر جان بچانے والے چاروں ماہی گیروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔