فضل الرحمٰن اکیلے اسلام آباد نہ آئیں،بلاول کو بھی ساتھ لائیں،شیخ رشید

169

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اکیلے اسلام آباد نہ آئیں بلاول کو بھی ساتھ لائیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ان کا کہنا تھاکہ حزب اختلاف شوق سے اسلام آباد دھرنے کے لیے آئے کیونکہ یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں اور لانگ مارچ کے لیے ہمیں کمربستہ ہونے کی ضرورت نہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کر رہے ہیں اور اسلام آباد دہشت گردی واقعہ کی تحقیقات بھی جاری ہیں،سرحد پر تھوڑی سے باڑ رہ گئی وہ جلد مکمل ہو جائے گی۔ سینیٹ میں شیخ رشید کی
تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا جس پر وزیرداخلہ خاموش ہو گئے اور کہا کہ پہلے آپ بول لیں پھر میں بات کر لوں گا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے بعد ہم اسپتال خون دینے گئے تھے لیکن ہمارے ذمے داران کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، کیا خون دینا جرم ہے؟۔شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے پوچھتا ہوں واقعہ کیا ہوا ؟ لیکن خون دینا اور خبر بنانے میں فرق ہوتا ہے،اگر صرف خون دینے کی بات تھی تو اس کا ازالہ ہو گا۔