سکھر(نمائندہ جسارت) سیپکو چیف کی ہدایت پر ایس ڈی او کا علیواہن کے مختلف علاقوں میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 40 سے زائد کنکشن منقطع کرکے تاریں تحویل میں لے لیں، سیپکو چیف سکھر سعید احمد ڈاوچ اے سی منظور احمد سومرو،ایکسی ای این عرفان احمد شیخ کی ہدایت پر ایس ڈی او سیپکو سب ڈویژن روہڑی عبدالفہیم بالکانی نے پیٹرول پمپ مارکیٹ،شیخ محلہ، عباسی محلہ،سومرا محلہ ودیگر علاقوں میں نا دہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیے۔ ایس ڈی او عبدالفہیم بالکانی نے بتایا کہ روہڑی سب ڈویژن میں نا دہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے لیے متعلقہ تھانوں کو اطلاع دے دی۔