سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں واقع قدیم قبرستان پیر مراد شاہ گندے پانی میں ڈوب گیا ہے، جہاں قبریں زمین بوس ہونا شروع ہو گئی ہیں، متعلقہ افسران کی غفلت و کوتاہی کے باعث قبرستان میں نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث قبریں زمیں بوس ہونا شروع ہو گئی ہیں، جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین اصلاح الدین شیخ نے کہا ہے کہ قبرستان کی صورتحال کا متعلقہ انتظامیہ نے فی الفور نوٹس نہیں لیا تو قبرستان کا نام و نشان بھی مٹ جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیر مراد شاہ قبرستان میں پانی کی نکاسی کا بندوست کیا جائے، قبرستان کو محفوظ بنایا جائے ۔