کرونا وائرس اور اومی کرون ویرینٹ کی شدت میں اضافہ

2487

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس اور اومیکرون ویرینٹ میں مزید شدت پیدا ہونے کے باعث لاہور میں شہری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس مزید 2 زندگیاں نگل گیا جبکہ کرونا کے 1 ہزار 124 نئے کیسز بھی سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.3 فیصد تک پہنچ گئی۔

مزید برآں کرونا کی پانچویں نئی لہر اومی کرون ویرینٹ کی مزید 30 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد لاہور میں اومی کرون ویرینٹ کے مریضوں کی تعداد 548 ہوگئی ہے۔