ایران کوغیرقانونی ٹیکنالوجی برآمد کرنے کی کوشش پرایرانی نژاد امریکی گرفتار

197

شکاگو: شکاگو میں ایرانی نژادامریکی شہری کو ایران کی حکومت کوغیر قانونی طور پر امریکا سے انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمد کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے دہری شہریت کے حامل اس ایرانی کی گرفتاری کی اطلاع دی ۔محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ 44 سالہ قمبیض عطار کاشانی نے ایران کے مرکزی بنک (سی بی آئی)کوغیر قانونی طور پر اشیا اور ٹیکنالوجی برآمد کرنے کی سازش کی تھی۔امریکی حکومت تسلیم کرتی ہے کہ یہ بنک ایرانی حکومت کا ایک ادارہ ہے اور اس پرامریکا کی پابندیاں عاید ہیں۔امریکا نے سی بی آئی پر اس بنیاد پراشیا اور خدمات کی فروخت پر پابندی عاید کررکھی ہے کہ وہ ایران کی القدس فورس اور لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا سمیت دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کاشانی نے متعدد امریکی کمپنیوں سے باربار جھوٹ بولا اور ایران کو اشیا بھیجنے کے اپنے ارادے کو چھپایا ہیاورسی بی آئی اور دیگرایرانی اداروں کے استعمال کے لیے غیرقانونی طورپرانفارمیشن ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی اجازت کی کوشش کی ہے۔

بیان کے مطابق امریکا سے غیر قانونی طورپرایران منتقل کی جانے والی ٹیکنالوجی کو دہشت گرد استعمال کرسکتے ہیں۔ ایف بی آئی کے کانٹرانٹیلی جنس ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرایلن ای کوہلرجونیر نے اس گرفتار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں ایران کے مفادات کے لیے کوششیں کرنے والوں کوہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے شراکت داروں کے پوری طاقت سے ردعمل کی توقع کرنی چاہیے۔کاشانی پرایران کوغیرقانونی طور پرسامان برآمد کرنے کی سازش کا ایک الزام عاید کیا گیا ہے۔جرم ثابت ہونے پر اسے زیادہ سے زیادہ 20 سال قید اور10 لاکھ ڈالرجرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتاہے۔