تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی علاقے سے متعلق سمجھوتے پر تشویش کا اظہار کردیا،جس کے تحت آذربائیجان ایران سے آرمینیا کو الگ کرنے والی سرحدی پٹی کے راستے کو کنٹرول کرنے کا مجاز ہے۔ مذہبی رہنما خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران سرحدوں کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ہم قفقاز کے معاملے پر بہت حساس ہیں اور پڑوسی ممالک کے ساتھ ایران کی سرحدوں پر کوئی تبدیلی نہیں چاہتے۔ سرحدوں پر تبدیلی سے ہماری سلامتی پر اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح رہے کہ آرمینی صوبے سیونک سے گزرنے والی سرحدی پٹی کا فاصلہ 35 کلومیٹر ہے۔