سکھر ،موٹرسائیکل چھیننے کی ناکام کوشش

46

سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی تھانے کی حدود کسٹم ناکہ پولیس چوکی سے چند قدم کے فاصلے گول ڈھلو علیواہن کے مقام پر 125 موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار غلام حیدر جسکانی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موٹر سائیکل کی ٹنکی توڑ دی اور فرار ہوگئے زخمی کو علاج کیلیے تعلقہ اسپتال روہڑی لایا گیا ،واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا جسکانی ویلفیئر کے رہنما سکندر جسکانی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔