لانگ مارچ سے حکومت گرا کر دکھائوں گا ، بلاول کا دعویٰ

294

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بغیر لانگ مارچ سے حکومت گراکردکھائیں گے۔ میری حکمت عملی کا انتظارکیا جائے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا کہ آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں۔یہ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کا شوشہ ہے۔بلاول زرداری کا کہنا تھا ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوری طریقے استعمال کریں گے۔عدم اعتماد کے بغیر آپکو حکومت گرا کر دکھائوں گا۔میری حکمت عملی کا انتظارکیا جائے۔بلاول نے کہا کہ سینیٹ چیرمین کے خلاف عدم اعتماد کیلیے نمبر پورے نہیں اور ویسے بھی سینیٹ میں عدم اعتماد سے عمران حکومت گرانے کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوفوری ہٹانا عوامی مفاد میں ضروری ہے۔ عوام کے مطالبے پر 27 فروری کو لانگ مارچ کریں گے۔پی ڈی ایم اسمبلیوں سے استعفے کے مطالبے سے ہٹ جائے تو مل کرچل سکتے ہیں۔بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے عوام دشمن ڈیل کی گئی ہے۔ اقتدار میں آکر نئے سرے سے معاہدہ کریں گے۔ اسٹیٹ بنک ترمیمی بل سے ہمارے جوہری پروگرام کو خطرہ ہے۔بلاول نے کہا کہ علاج معالجہ ہر شہری کا حق ہے۔ شاہ رخ جتوئی کے معاملے پر وزیراعلی نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔