۔27 فروری کو ملک کے عوام پی ٹی آئی سے حساب لیں گے ، بلاول

211

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سن لیں ساحلوں سے پہاڑوں اور دریائوں کے کناروں سے صحرائوں تک ہر جگہ سے عوام 27 فروری کو اپنا حق لینے اسلام آباد آ رہے ہیں‘ 27 فروری کو عوام پورے پاکستان سے نکلیں گے اور مہنگائی کی ذمے دار پی ٹی آئی حکومت سے حساب لیں گے۔ ہفتے کو زرداری ہائوس اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ملک کے عوام کی آواز ہے‘ عوام کو ایسی حکومت
نہیں چاہیے جو ان کے گھروں کے چولہے تک بجھا دے‘ مہنگائی اور بیروزگاری ذمے دار حکومت کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عہدیداروں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔