نواز شریف واپس آئینگے، مائنس کا فیصلہ ن لیگ کریگی، ایاز صادق

234

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف ضرور واپس آئیں گے، پی ٹی آئی والوں کی نیندیں اسی لیے خراب ہیں، شیخ رشید کو سنجیدہ نہ لیا کریں، مائنس کا فیصلہ مسلم لیگ(ن) نے کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق
نے کہا کہ اسپیکر کا کام پارٹی بننا نہیں ہوتا، کوئی بھی بل آتا ہے تو اس پر آنے والی ترامیم پر رکن نے بات کرنی ہوتی ہے اور وزیر خزانہ نے اس کا ووٹ چیلنج کرنا ہوتا ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 13 جنوری ملکی پارلیمانی تاریخ کا بدترین دن تھا، اپوزیشن لیڈر کو اسپیکر نے بات کرنے کی اجازت نہیں دی، فون کروا کر ووٹنگ میں کامیابی حاصل کی گئی، اسپیکر نے بھی جانبداری کا مظاہرہ کیا، کورم کی نشاندہی پر کارروائی روک دی جاتی ہے لیکن اسپیکر نے گنتی نہیں کروائی۔