عمران خان سکیورٹی رسک بن چکے،23مارچ کو ’’تبدیلی کا مارچ‘‘ ہوگا ،احسن اقبال

323

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سیکورٹی رسک بن چکے ہیں، 23مارچ کو تبدیلی کا مارچ ہوگا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے ظلم کے آگے ڈٹی ہوئی ہے،،آئندہ عام انتخابات میں کوئی پی ٹی آئی کی ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا کیونکہ لوگ سیاسی خود کشی سے بچنے کیلئے عمران کی سیاست سے پرہیز کریں گے۔ شیخ رشید کو سنجیدہ نہ لیا کریں پہلے وہ شادی تو کر لیں، چار لوگوں کو مائنس کی بات کا فیصلہ (ن)لیگ نے کرنا ہے، فارن فنڈنگ تحقیقات میں اسٹیٹ بینک کا کلیدی کردار ہوگا ، عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کے کیس میں رعایتیں حاصل کرنے کے لئے گورنر اسٹیٹ بینک کو اس طرز کی خود مختاری دی ہے ، عمران خان سکیورٹی رسک بن گئے ہیں،حکومت کوشہباز شریف فوبیا ہوگیاہے ،لکھا ہو اہے کہ نواز شریف صحت یاب ہوں گے تب ہی آئیں گے،آج تک حکومت نے قدم نہیں اٹھا یاکہ وہ عدالت جائے اور نوازشریف کو واپس لائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سردار ایاز صادق او ردیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ 13جنوری کا دن پارلیمانی سال کا سیاہ دن تھا، وزراء تعریف کرتے ہیں کہ حکومت نے ملک کو جنت بنا دیا حالانکہ ملک نالائق وزیروں کی جنت ہے،وہ وزیر جو گیس بحران کے ذمہ دار ہیں آج وہ لیکچر دے رہے تھے کہ کون سی پالیسیاں بہترین ہیں، فیل حکومت کے فیل وزیر چوتھے سال میں گزشتہ حکومت میں کیڑے نکال رہے ہیں۔