سراج الحق نے آج مرکزی نظم کا اجلاس طلب کرلیا

251

لاہور( نمائندہ جسارت) سراج الحق نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی نظم کا اجلاس آج منصورہ میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں حالیہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں آنے والے معاشی بحران ، مہنگائی ، بیروزگاری کی صورتحال پر گفتگو ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک میں بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی کی تیاریوں اور حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوگی۔