کراچی (آن لائن) ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف کے قصاب بن چکے ہیں، نااہل حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکے مار رہی ہے، بجلی کی قیمتوں اضافہ شرمناک عمل ہے۔ اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان مزید اقتدار میں رہے تو لوگوں کو ایک بلب جلانے کے لیے اپنے برتن بیچنے پڑیں گے اور21 جنوری کو کسان مارچ عمران کے اقتدار کی بنیادیں ہلادیگا۔ انہوں مزید کہا کہ چیئرمین بلاول زرداری کی قیادت میں 27 فروری کو لٹیرے وزیراعظم کے خلاف ملک بھر میں لانگ مارچ ہوگا اورلانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد عمران خان کا احتساب ہوگا جبکہ حکومت نے اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے حکومتی ممبران اسمبلی کا احتساب انکے حلقوں کے عوام کریں گے۔