21جنوری کو کسان مارچ عمران کے اقتدار کی بنیادیں ہلا دے گا، شازیہ مری

431

پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ 21جنوری کو کسان مارچ عمران کے اقتدار کی بنیادیں ہلا دے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 30پیسے فی یونٹ اضافہ شرمناک ہے ،عمران خان عوام کے جیب پر ڈاکے مار رہے ہیں ، عمران خان آئی ایم ایف کے قصاب بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مزید اقتدار میں رہے تو لوگوں کو ایک بلب جلانے کیلئے اپنے برتن بیچنے پڑیں گے، 21 جنوری کو کسان مارچ عمران کے اقتدار کی بنیادیں ہلا دے گا۔

شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 27 فروری کو لٹیرے وزیراعظم کے خلاف لانگ مارچ ہوگا ، لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد عمران خان کا احتساب ہوگا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا ہے، حکومتی ممبران اسمبلی کا احتساب ان کے حلقوں کے عوام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو امید تھی کہ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کریں گے ، عمران خان عوام پر مہنگائی کی بمباری کر رہے ہیں۔