اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اجراء کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے، قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے۔
سربراہ پاک فوج نے کہا کہ یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہوگی۔