کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کہا ہے کہ زندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ اپنے شہداء کو یاد کریں اور آج کا یہ کرکٹ فیسٹیول میچ سندھ پولیس کے شہداء کی یاد میں منعقد کیا گیا اور میں اس میچ کے آرگنائزر وسیم الدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے صوبے میں امن بحال کرنے میں سندھ پولیس کے بہادر اورنڈر ساتھیو ں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے امن بحال کیا،اور ڈی آئی جی عمر شاہد چیف سلیکٹر اسپورٹس سندھ پولیس بورڈ کی بھی دلی خواہش رہی ہے کہ سندھ پولیس کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ راغب کرنا ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے امن بحال کرنے میں بڑی مدد ملتی ہے اور سندھ پولیس کے آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی صاحبان کی یہی خواہش ہے کہ صوبے میں امن بحال کرنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ کرائی جائیں جبکہ اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی سندھ پولیس کے جوانوں میں بھی کھیلوں کا جذبہ موجود ہے اور آنے والے دنوں میں سندھ پولیس کھیلوں کے مقابلوں میں پڑھ کر چلے گی اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔