سکھر،محکمہ وائلڈ لائف سرگرم کئی کچھوؤں کی زندگی بچالی

225

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر بیراج اور اس کی نہروں کی بھل صفائی کے باعث دریا اور نہروں میں پانی کی کمی آبی حیات کے لیے خطرہ بن گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگیاں بچانے کے لیے عملہ سرگرم ہوگیا اور وائلڈ لائف کے عملے نے انچارج اختر حسین تالپور کی قیادت میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کم پانی میں زندگی کی آخری سانسیں لینے والے کئی کچھوؤں کو نکال لیا اور ان کا وزن وغیرہ کرنے کے بعد اسے سکھر بیراج کے قریب دریائے سندھ میں لاکر چھوڑ دیا۔ اس موقع پر انچارج ٹیم اختر حسین تالپور نے بتایا کہ دریائے سندھ اور نہروں میں پانی کی کمی کی وجہ سے آبی حیات کی زندگیوں کو بچانے کے لیے دن رات نہروں کا گشت کرنا شروع کر دیا ہے اور اب تک چندگھنٹوں کے دوران 10 سے زائد کچھوؤں کو ریسیکیو کرکے دریا میں چھوڑا گیا ہے ۔