امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ امریکا اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایک معاہدے تک پہنچنے پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بیان میں کہا کہ ہم ایران کے ساتھ بات چیت میں کسی بھی پیش رفت سے خلیجی ممالک میں اپنے شراکت داروں کا مطلع کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جوہری معاہدے سے علیحدگی نے ایران کو آزادی دے دی اور وہ زیادہ دشمنی پر اتر آیا۔