لاہور: پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی جانے والی میڈیکل رپورٹوں کے جائزے کے لئے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مقصد سابق وزیراعظم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی جانے والی 8 میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر کسی نتیجے پر پہنچنا ہے کہ آیا نواز شریف میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں بیمار ہیں کہ نہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کے بعد میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹ تیار کرے گا جسے پنجاب حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔
جبکہ رپورٹ کی روشنی میں پنجاب حکومت فیصلہ کر سکے گی۔ کہ سابق وزیراعظم کو واپس وطن لانے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ پنجاب حکومت کا خیال ہے کہ جن طبی بنیادوں پر نواز شریف علاج کیلئے ملک سے باہر گئے گئے ان کا علاج مکمل ہوچکا ہے اور اس بات کی نشاندہی لندن میں نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں ظاہر کر رہی ہیں۔