سری لنکا کاآئی ایم ایف سے قرضہ لینے سے انکار، چین سے بات کریگا

495

کولمبو :سری لنکا نے اپنی لنکا بچالی اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا پیکیج لینے سے انکار کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر کا اجیت نیوارڈ نے کہاکہ کہ آئی ایم ایف کوئی جادو کی چھڑی نہیں، اس کے بجائے ہم چین سے ایک اور قرض لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سری لنکن مرکزی بینک کے گورنر پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر دبائو بڑھ رہا تھا کہ وہ معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج لے لیں تاہم انہوں نے اس دبا ئوکو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر آپشنز موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ نئے قرض پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور جلد نیا معاہدہ ہو جائے گا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے چین کے ساتھ قرض کے معاہدے کا حجم نہیں بتایا البتہ یہ کہا کہ برآمدات سے جڑے وسیع معاملات کی فنڈنگ کیلئے بھارت کے ساتھ بھی ایک ارب ڈالر کے قرض کی بات چیت جاری ہے۔