تل ابیب:اسرائیل کی جانب سے جاسوسی کی خاطرخواتین شہریوں کو بھرتی کرنے کی ایرانی کوشش کے انکشاف کے بعد وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار یا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بینیٹ نے جنرل سیکیورٹی سروس اور پولیس کے ارکان کی تعریف کی جس کے لیے انہوں نے ایک کامیاب آپریشن قرار دیا جس کی وجہ سے ملک کو نشانہ بنانے والی دشمنانہ دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف مسلسل حالت جنگ میں ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو بھرتی کرنے کی کوششیں واضح ہو چکی ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ چوکنا رہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں صرف سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبے تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ ان میں اسرائیل اور اسرائیلی معاشرے پر اثر انداز ہونے کی کوششیں شامل ہیں جس کا مقصد ملک میں پولرائزیشن، تنازعات اور سیاسی استحکام کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
انہوں نے شہریوں سے ان کوششوں کے خلاف ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ آپ جو معلومات استعمال کرتے ہیں یا سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرتے ہیں ان کے پیچھے ایرانی ہیں۔