پی ایچ ایف نے 2022میں کھیلوں کا شیڈول جاری کردیا

483

کراچی(سید وزیر علی قادری) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں سال کاکلینڈر جاری کردیا،6 انٹرنیشنل ایونٹس سمیت 7ڈومیسٹک ایونٹس،16 آل پاکستان ٹورنامنٹس اور4 ٹریننگ ورکشاپس حصہ ہیں۔ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اسپورٹس کلینڈر جاری کیا۔ نمایاں ٹورنامنٹس میں ایشیاء کپ مئی ، فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ سوئیٹزرلینڈ جون، 28 جولائی تا 8 اگست کامن ویلتھ گیمزبرمنگھم، 10 تا 25 ستمبر ایشین گیمز چین اور 8 تا 22 دسمبر 6 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ اسپین شامل ہیں۔ ڈومیسٹک ایونٹس میں چمیمپئن شپس جن میں انڈر16 اسکول ،37ویں قومی جونیئر ، 67 ویں قومی اور قومی ٹرے ہاکی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھی متعدد ٹورنامنٹس ، ٹریننگ کیمپس، لیکچرز، سیمنار اور دیگر پروگرامات کیلینڈر کا حصہ بنائے گئے ہیں۔