نوشہرہ(صباح نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھانجوں جلال خٹک اور بلال خٹک نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ(ن )میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ شمولیتی پریس کانفرنس کے موقع پر امیر مقام نے دونوں کو مسلم لیگ کی ٹوپی اور مفلر پہنائے۔ اس موقع پرامیر مقام نے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ، عمران خان جھوٹ پرجھوٹ بولنے پر دلیری دکھا رہے ہیں،وزیراعظم نے جھوٹ اور یوٹرن میں پی ایچ ڈی کرلی ہے ،پی ٹی آئی میں با ضمیر لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ نوازشریف کا ساتھ دیں ، عمران خان کا جھوٹ تو فارن فنڈنگ میں بھی سامنے آ گیا ہے۔