ہر صدی میں بحران آتا ہے، ہماری صدی کے بحران کا نام عمران خان ہے، بلاول بھٹو

325

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہر صدی میں بحران آتا ہت اور ہماری صدی کے بحران کا نام عمران خان ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرِ صدارت قومی اسمبلے کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان مزید غربت اور مہنگائی کا بندوبست کررہا ہے، وزیراعظم انتخابی مہم میں جو باتیں کرتے تھے ہم سمجھے وہ کامیاب ہوکر سائیکل پر دفتر آئیں گے، وہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاوس جانے کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، آپ نے عام آدمی کی زندگی مشکل میں ڈال دی، منتخب حکومت ایسے فیصلے کر ہی نہیں سکتی، جب حکمران عوام میں جائیں گے تو  لگ پتہ چل جائے گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ مری اور بلوچستان میں سانحات کے دوران حکومت غائب تھی، وفاقی حکومت ہر قومی سانحے میں گم ہوجاتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹویٹر اور فیس بک کی جماعت نے آئی ٹی سیکٹر پر بھی ٹیکس لگا دیا، موبائل، انٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ کے ذریعے نوجوان پیسے کمارہے ہیں، شہباز شریف مفت لیپ ٹاپ بانٹتے تھے، موجودہ حکومت ٹیکس لگا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سلائی مشین پر بھی ٹیکس لگا رہی ہے، سلائی مشین پر زیادہ نہیں بولوں گا کیونکہ سب کو معلوم ہے۔

بلاول کے سلائی مشین سے متعلق بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔