دبئی عالمی ایکسپو میں چائنا نیشنل پویلین ڈے کا انعقاد

305

بیجنگ: دبئی ایکسپو 2020میں چائنا پویلین ڈے  دبئی میں منعقد ہوا۔ یو اے ای میں چین کے سفیر نی جیان، یو اے ای کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون اور دبئی ایکسپو بیورو کے چیئرمین ریم الہاشمی سمیت اہم  شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

چینی میڈیا کے مطابق  چینی سفیر نی جیان نے  تقریب میں چینی نائب وزیر اعظم ہو چھن ہوا کی تحریری تقریر پڑھ کر سنائی۔ تقریر میں کہا گیا کہ چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر باہمی سیاسی اعتماد کو مسلسل بڑھانے، “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک اور دونوں عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچے۔

پویلین ڈے کے موقع پر، چینی فنکاروں نے  سامعین کے لیے شاندار تھیٹر پرفارمنس پیش کی۔ اسی دن رات چائنا نیشنل پویلین نے  آرٹ گالا اور  چینی روایتی ملبوسات کا شو بھی پیش کیا۔