فیصل آباد: شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

721
ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

مکوآنہ: فیصل آبادشہر اور گردونواح میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں روزبزور اضافہ ،تھانہ سمن آباد میں کے علاقہ مسلح ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر موبائل شاپ کے مالک محمد عمیر کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، آئل مل میں گھسنے والے 8رکنی ڈاکوﺅں نے چوکیدار کو یرغمال بنا کر ساڑھے 10لاکھ کی نقدی ،ملازمین سے موبائل فونز،نقدی اور فیکٹری سے بجلی کا ٹرانسفارمر تک لے گئے، سمندری پر فیکٹری سے 12مرغیاں چوری، مزید 70سے زائد مقامات پر وارداتیں، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کو مقدمات درج کرنے کے باوجود گرفتار نہ کر سکی، چند روز قبل مسلح ڈاکوﺅں ایک پروفیسر کو قتل کیا تھا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود قاتل ڈاکوﺅں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ،خونی ڈکیتی کے باعث علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا شہریوں کا اظہار تشویش۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں کا دو رکنی گروہ سمندری روڈ فوجی فاﺅنڈیشن ہسپتال کے قریب ریڈکس روڈ گلی نمبر5 میں واقع عمیر موبائل اینڈ کمپیوٹر شاپ میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے موبائل فون کے مالک 32 سالہ محمد عمیر ولد افتخار شاہد کو سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو جس پر موبائل شاپ کے مالک نے مزاحمت کی تو ڈاکوﺅں نے گولیاں مار کر موقع سے فرار ہو گئے، فائرنگ کی آواز سنتے ہی دیگر دکاندار اور اہل محلہ جمع ہو گئے اور ریسکیو1122 ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی تاجر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور روایتی انداز میں شاہراہوں کی ناکہ بندیاں کروائیں لیکن قاتل ڈاکوﺅں کا سراغ نہ لگا سکی، جاں بحق ہونیوالے عمیر نیو کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری افتخار شاہد کا بیٹا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ امین پارک میں بھی ڈاکوﺅں کے گروہ نے لوٹ مار کے دوران کریانہ سٹور کے مالک سابق پروفیسر محمد آصف کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے چک 421 گب میں احسان عمران حیدر کھل بنانے والی آئل مل میں گھسنے والے 8رکنی ڈاکوﺅں نے چوکیدار کو یرغمال بنا کر ساڑھے 10لاکھ کی نقدی اور ملازمین سے 35ہزار کی نقدی وموبائل فونز چھین لیے اور جاتے ہوئے بجلی کا ٹرانسفارمر بھی لے گئے، 615 گب میں جنید یوسف سے نقدی ساڑھے 34ہزار وموبائل فون چھین لیا گیا، سمندری روڈ پپسی کولا فیکٹری کے پرویزاحمد کی فیکٹری نامعلوم چور 12قیمتی مرغیاں چوریکرکے لئے گئے، قصبہ تاندلیانوالہ میں چور محمد ابوبکر کی دوکان سے بیٹریاں وغیرہ لے گئے، غلام مرتضیٰ سے نقدی ساڑھے 45ہزار چھین لی گئی، قصبہ گڑھ میں بابر علی سے 40,700 روپے چھین لیے گئے، 541 گب میں عبدالستار کے گھر سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وزیورات چھین لیے گئے، سٹی سمندری میں اسامہ توحید کی موٹرسائیکل چور لے گئے، اڈا مریدوالا میں وسیم کی دکان سے چور نقب زنی کر کے 40ہزار کی نقدی وغیرہ لے گئے، 128 گب میں محمد عثمان سے نقدی 35ہزار چھین لی گئی، 238 گب میں ریاض احمد سے نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، غوثیہ پارک میں نعیم شوکت سے نقدی چھین لی گئی، 67 گب میں خالد لٹ گیا، سٹی جڑانوالہ میں عاطف کی موٹرسائیکل چور لے اڑے، 356 گب میں حیات سے نقدی ورائفل چھین لی گئی، 211 رب مجاوراں میں اعظم کی 3 راس بھینس چوری ہو گئیں، 65جب میں فیض رسول اپنے بھائی کے ہمراہ ائیرپورٹ جا رہا تھا کہ کار سوار ڈاکوﺅں نے نقدی 4عدد موبائل فون چھین لیے، 233 رب میں اشرف زمان کی موٹرسائیکل بھی چھین لی گئی،

کریم ٹاﺅن میں ظہیر شہزاد کی کار ٹیوٹا کرولا چور لے اڑے، علامہ اقبال کالونی میں چور ساجد منیر کا رکشہ لے اڑے، ٹینکی والا چوک میں شکیل کی موٹربجلی چوری ہو گئی، ڈی ٹائپ کالونی میں اختر علی کا قیمتی سامان چور لے اڑے، 189 رب میں عثمان کی موٹرسائیکل بھی چور لے اڑے، سرگودھا روڈ سے تیمور کی موٹرسائیکل بھی چور لے اڑے، منصور آباد میں بلال سے نقدی 50ہزار موبائل فون چھین لیا گیا، منصور آباد میں عدنان سے 70ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، رفیق کالونی میں غلام مصطفی کی موٹرسائیکل چور لے اڑے، جی ٹی ایس چوک میں مبشر حمید سے 6ہزار کی نقدی چھین لی گئی، نیشنل ہسپتال سے محمد عظیم، اکبر آباد میں محمد حسن کی گاڑیاں بھی چوری ہو گئیں، 204 رب میں محمد بلال سے 60ہزار کی نقدی، 2موبائل فون چھین لیے گئے، نعمت کالونی میں سلیمان سے 13ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، گرین ٹاﺅن میں شہریار کے گھر سے قیمتی موبائل فون چوری ہو گیا۔بڑھتی ہوئی ڈکیتی ،چوری اراہزنی کی وارداتوں سمیت خونی ڈکیتیوں میں اضافے کے باعث شہری علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود قاتل ڈاکوﺅں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، آئے روز ہونیوالی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئی