بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں ہفتے کو رات گئے پولیس کے ساتھ ایک مقابلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ واقعہ مشرقی بائی پاس کے قریب ہوا جہاں خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے آپریشن کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چند دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق مبینہ طور پر داعش گروپ سے تھا اور ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ پاکستانی روپے ( 11 ہزار امریکی ڈالرز) مقرر تھی۔ترجمان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پولیس نے چھاپے کی جگہ سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ قبضے میں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد ملک میں دہشت گردی کی درجنوں کارروائیوں میں ملوث تھے۔