کوئٹہ: تھانے میں قیدی کی ہلاکت ،ایس ایچ او اور اہلکارذمے دار قرار

399

کوئٹہ (آن لائن )صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کوئٹہ ائرپورٹ روڈ تھانے میں دوران تفتیش قیدی ظہور احمد کی پراسرار ہلاکت کے حوالے سے کمیٹی نے ایس ایچ او اور 3 اہلکاروں کوذمے دار قرار دیا ہے جن کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں انصاف ملے گا، جرم کوئی بھی کرے اس کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ واضح رہے کہ قیدی ظہور احمد کے بھائی جمیل احمد نے الزام عاید کیا تھا کہ میرے بھائی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگایا گیا ہے جس کے خلاف ڈی آئی جی نے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جنہوں نے دو روز قبل اپنی رپورٹ میں پولیس اہلکاروں کو ذمے دار قرار دیا تھا۔
کوئٹہ