کوئٹہ کی سرگرمیاںNLFـ

216

نیشنل لیبر فیڈریشن کوئٹہ ڈویژن کے صدر عمر حیات کوہستانی جنرل سیکرٹری خدائداد خان، نائب صدر عبدالستار، سیکرٹری اطلاعات اسحاق یوسفزئی فنانس سیکرٹری محمد جمیل نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ محنت و افرادی قوت اور ورکر ویلفیئر بورڈ کی موجودہ مزدور دوست پالیسی قابل ستائش ہے اور دن بہ دن مزدور کو اپنے حقوق اور فلاح کے کام کے حصول میں آسانیاں پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ سیکرٹری محنت و افرادی قوت اور سیکرٹری ورکر ویلفیئر بورڈ اور پوری ٹیم ایسی طرح شب و روز مزدور کی فلاح و بہبود کی خدمت کو مزید بہتر انداز میں جاری رکھیں گے کیوں کہ پہلے سے کافی بہتر طریقے سے تعلیمی اسکالر شپ میریج گرانٹ ڈیتھ گرانٹ کے حصول میں کافی بہتری آئی ہے۔