کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے اپنے بیان میں سانحہ مری میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے، اورجاں بحق افرادکی مغفرت،بلنددرجات کے لیے دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جاں بحق افرادکے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں،آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرناقابل افسوس ہے۔حکومت کی نالائقی سے معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے۔