اسرائیلی جیل میں 25 فلسطینی قیدی کورونا وائرس کا شکار

332

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کی بدنام زمانہ جزیرہ نما نقب جیل میں 25 فلسطینی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق جزیرہ نما نقب نامی اسرائیلی جیل میں 25 فلسطینی قیدیوں کو دوسرے قیدیوں سے الگ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نقب اسرائیل کی سب سے بڑی جیل ہے ، جس میں 1200 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ اسرائیلی حکام اور جیل انتظامیہ کی طرف سے حفاظتی انتظامات میں مجرمانہ بے پروائی کے نتیجے میں قیدیوں میں وائرس پھیلنے کے خطرات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔