بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی ایک کمرشل عمارت کی کینٹین میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں 16 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے چونگ چنگ کے تجارتی مرکز میں زور دار دھماکے سے عمارت لرز اْٹھی۔ دھماکے میں عمارت کی کینٹین مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور درجنوں افراد دب گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت میں کئی دفاتر موجود تھے اور حادثے کے وقت ملازمین کھانا کھارہے تھے۔ دھماکے کے وقت عمارت میں 600 ملازمین موجود تھے۔