الرٹ کے باوجودانتظامیہ سانحہ مری کو نہ روک سکی، مصطفی کمال

255

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے مری میں برفانی طوفان کے باعث ہزاروں افراد کے پھنسنے پر شدید تشویش اور برفباری کے باعث شدید ٹریفک جام کی وجہ سے 20 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بروقت الرٹ جاری ہونے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ سانحے کو روکنے میں ناکام رہی ہے جو ناصرف حکومتی نااہلی بلکہ مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے۔حکومت اگر سیاحوں کو سنگین صورت حال سے بروقت آگاہ اور پیش بندی کرلیتی تو ایسا سانحہ رونما نہ ہوتا۔ مری اور گلیات میں شدید برفباری کے باعث ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں میں شہریوں کی اموات نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کردیا ہے۔