تھرپارکر(صباح نیوز) چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ تھرپارکر کے عوام کو تعلیم، صحت، پانی اور روزگار کے مواقع دیے جائیں اور وہاں کے لوگوں کی زمین کی حفاظت کی جائے،تھر ملکی معیشت کی بہتری کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹھی میں تھرپارکر بار ایسوسی ایشن کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔