آرمی چیف نے کہا ہدایت کا انتظار کیے بغیر مکمل تعاون کریں‘ میجر جنرل واجد عزیز

206

 

مری(صباح نیوز) مری ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ جب تک آخری سیاح کو محفوظ مقام پر نہیں پہنچاتے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل واجد عزیز نے کہا ہے کہ آرمی ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن رات سے ہی شروع ہو گیا تھا، ملٹری پولیس کے اہلکار سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹریفک کو دیکھ رہے تھے، رات کو آرمی چیف نے کہا کہ ہدایات کا انتظار کیے بغیر مکمل تعاون کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہ ہو کہ تمام لوگوں کو امداد پہنچائی جائے، کسی سیاح کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، رات کے وقت پاک فوج کے 2 کیمپ قائم کر دیے گئے تھے۔