راولپنڈی(صباح نیوز)ایف ڈبلیو اونے مری ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جبکہ پاک فوج نے مری میں
پھنسے سیاحوںکے لیے 4 ریلیف کیمپ بھی قائم کردیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب جاری بیان میں کہا گیاکہ مری میں برفباری کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لیے بھرپور ریسکیور اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں ۔ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کے دستے، ایف ڈبلیو اور اہلکار اور دیگرآرمی انجینئرز موقع پر موجود ہیں اور ایف ڈبلیو او اور آرمی انجینئرز نے مری ایکسپریس وے ٹریفک کے لیے کھول دی جبکہ پاک فوج کی طرف سے مختلف مقامات پر چارریلیف کیمپ بھی قائم کردیے گئے ، یہ کیمپ ملٹری کالج مری، جھیکا گلی، اے پی ایس گلڈنہ اورسنی بینک سپلائی ڈپو میں قائم کیے گئے جبکہ ٹرپل ون بریگیڈ کے جوان متاثرین میں خوراک اوردیگر سامان بھی فراہم کررہے ہیں۔