چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے پہلے دعائیں لے کر جائیں،حفیظ الرحمن

453

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا حفیظ الرحمن فیض نے کہا ہے کہ مدینہ مسجد کراچی کو شہید کرنے سے پہلے ہماری لاشوں پر سے گزرنا پڑے گا،چیف جسٹس صاحب ریٹائرمنٹ سے پہلے لعنتیں نہیں دعائیں لے کر جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدینہ مسجد میرپورخاص کے باہر کراچی کی مدینہ مسجد کو منہدم کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا سلیم اللہ،قاری فدا حسین،اور مولانا روشن دین کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مولانا حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ موجود ہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کی جانب سے گامزن ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں کسی بھی طرح کا انتشار پھیلے ،اس لیے حکومت کو ہوش کے ناخن اور اس طرح کے اقدامات کرنے سے گریز کرنا چاہیے جس سے افراتفری پھیلے اور عوام آپے سے باہر ہو جائے، جمہوری انداز میں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان آگے چلے اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ ہمیں طاقت سے ٹکراؤ گے تو ہمارے پا س بھی اللہ کی طاقت ہے طارق روڈ کی مدینہ مسجد کسی صورت نہیں گرنے دیں گے۔