کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے دکی میں حوالات میں بند قیدی کو مسلح شخص نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پستول قبضے میں لے لیا ۔ اطلاعات کے مطابق مسلح شخص نے تھانے کے حوالات میں بند ملزم شہباز ولد دوست محمد پر فائرنگ کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا ۔پولیس اہلکاروں نے ملزم محمد طارق ناصر کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی۔جبکہ زخمی سول ہسپتال دکی منتقل کردیا ،ڈاکٹروں کے مطابق قیدی کو دائیں کندھے پر ایک گولی لگی ہے ،جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔