مری میں سانحہ، وزیر اعلیٰ پنجاب پارٹی کی تنظیم سازی میں مصروف رہے

369

لاہور: ملک کے اہم ترین سیاحتی مقام مری میں جب شدید سرد موسم اور برف باری کی وجہ بڑا سانحہ پیش آیا، وہاں وزیر اعلی پنجاب پارٹی کے لیے تنظیم سازی میں مصروف تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں سانحہ رونما ہو رہا تھا تو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں مصروف رہے۔برفباری میں پھنسے سیاحوں کی زندگی بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی بجائے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پارٹی کی تنظیم سازی ا جلاس میں جا کر بیٹھ گئے تھے، اور ادھر 22 افراد جان سے گئے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے بتایا کہ آج پنجاب ایڈوائزری کونسل کی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب نے خصوصی شرکت کی، یہ میٹنگ ڈھائی گھنٹے جاری رہی، اور پارٹی معاملات پر تفصیل سے بات ہوئی۔ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ مجھے پنجاب کے اجلاس سے متعلق نہیں پتا، البتہ وزیر اعلی پنجاب سے رابطہ ہوا تھا اور ان سے ریسٹ ہاوسز کھولنے کی بات ہوئی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان سے سانحہ مری سے متعلق وزیر اعلی عثمان بزدار نے 2 مرتبہ رپورٹ لی۔واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث 22 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جو اپنی نوعیت کا ایک بڑا اور سنگین واقعہ ہے، جس میں 2 خواتین اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔